میشل عون کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات


میشل عون کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

لبنان کے فری پیٹریاٹیک موومنٹ کے سربراہ نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن نصراللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ، لبنانی اصلاح طلب پارٹی کے سربراہ اور صدارتی امیدوار میشل عون نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن نصراللہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

لبنان کی فری پیٹریاٹیک موومنٹ کے سربراہ میشل عون اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس ملاقات میں لبنانی وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میشل عون نے کہا؛ سید حسن نے صدارتی انتخابات کے بارے میں نہایت عمدہ مشورے دیے ہیں۔

عون کا کہنا تھا کہ ہم سید حسن کے مشوروں پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے اور میں ذاتی طور پر نیک مشوررے دینے پر ان کا نہایت شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ لبنان کا صدارتی محل 25 مئی 2015 سے نئے صدر کی انتظار میں ہے۔

یاد رہے کہ میشل سلیمان کی صدارتی مدت پوری ہوچکی ہے اور سعودی عرب کی جانب سے لبنان کے داخلی امور میں دخل اندازیوں کے سبب لبنانی پارلیمان اب تک ان کا جانشین معین نہیں کر سکی ہے۔

لبنانی پارلیمان، 40 مرتبہ اجلاس منعقد کرنے کے باوجود سیاسی اختلافات اور بیرونی مداخلتوں کی وجہ سے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو لبنانی پارلیمان کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے جس میں قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میشل عون کو ہی اس ملک کا صدر انتخاب کیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری