نیٹو طیاروں نے افغان شہریوں پر موت برسا دی، 50 ہلاک 100 زخمی


نیٹو طیاروں نے افغان شہریوں پر موت برسا دی، 50 ہلاک 100 زخمی

افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں کے حملے میں بچوں اور عورتوں سمیت 50 افراد جاں بحق جبکہ 100کے قریب زخمی ہو گئے ہیں-

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، افغانستان کے صوبے قندوز میں نیٹو طیاروں کے میزائیل حمکے کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 50 شہری جاں بحق جبکہ قریبا 100 زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق فضائی حملہ طالبان کے حملے کے بعد کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے گورنر آفس کے باہر بچوں کی میتوں کے ہمراہ مظاہرہ کیا۔

دوسر ی طرف نیٹو حکام نے قندوز پر نیٹو فضائی حملے کوتسلیم کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ قندوز میں حملہ افغان فورسز کے دفاع میں کیا گیا ہے جبکہ فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائیں گی۔

اس زمرے میں افغانستان کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب طالبان شوریٰ کا اجلاس جاری تھا۔

واضح رہے کہ غیرملکی میڈیانے دعوی کیا ہے کہ نیٹو کے اس حملے میں مرنیوالے تمام افراد عام شہری ہیں۔

پولیس ترجمان محمود اللہ اکبری نے کہا کہ جب اتحادی افواج نے انہیں نشانہ بنایا تو شہری اپنے گھروں میں سو رہے تھے جبکہ ہلاک ہونے میں 3 ماہ کے شیرخوار سمیت متعدد بچے بھی شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری