کالعدم سپا صحابہ کراچی کا تاج حنفی اور مدرسے کا مہتمم مولوی شعیب گرفتار


کالعدم سپا صحابہ کراچی کا تاج حنفی اور مدرسے کا مہتمم مولوی شعیب گرفتار

قانون نافذکرنے والے ادارے نے کراچی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دفتر واقع مسجد صدیق اکبر اور ملحقہ مدرسے پر چھاپہ مارکر تاج حنفی اور مدرسے کے مہتمم مولوی شعیب کو اسلحہ اور اشتعال انگیز مواد سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، قانون نافذکرنے والے ادارے نے مسجد و مدرسہ صدیق اکبر ناگرن چورنگی پر چھاپہ مار کر کالعدم سپا صحابہ کراچی کے تاج حنفی اور مدرسے کے مہتمم مولوی شعیب کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ چھاپہ تاج محمد حنفی کی تلاش میں مارا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ جو اپنے آپ کو پاکستان کے اہلسنت برادران سے جوڑتی ہے، اپنا نام بدل کر کام کررہی ہے۔

کالعدم سپاہ صحابہ کے دفتر واقع مسجد صدیق اکبر اور ملحقہ مدرسے پر چھاپہ مارکر اسلحہ اور نفرت انگیز و اشتعال انگیز مواد بھی برامد کیا گیا ہے.

یاد رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کالعدم لشکر جھنگوی کی سرپرست و بانی تنظیم ہے.

یہ گروہ پاکستان بھر میں تکفیری نظریات کے فروغ کے لئے سرگرم عمل ہے جو ملک بھر میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کراچی میں شیعہ مسلمانوں پر دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر کالعدم سپاہ صحابہ کے خلاف یہ چھاپہ مارکر شیعہ مسلمانوں کے احتجاج کی شدت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری