مشرقی حلب کے مکینوں کا وسیع پیمانے پر مظاہرہ/ دہشتگردوں سے علاقے چھوڑنے کا مطالبہ


مشرقی حلب کے مکینوں کا وسیع پیمانے پر مظاہرہ/ دہشتگردوں سے علاقے چھوڑنے کا مطالبہ

مشرقی حلب جو ابھی تک دہشتگردوں کے قبضے میں ہے، کے مقامی ذرائع نے وہاں وسیع پیمانے پر مظاہروں کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ مشرقی حلب کے رہائشیوں نے داعش سمیت مختلف دہشتگرد گروہوں کے ان کے علاقوں سے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی حلب کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ القصر اور الکلاسہ علاقوں میں بسنے والے لوگوں نے دہشتگردوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، القصر اور الکلاسہ کے عوام نے خوارک کے ان گوداموں پر دھاوا بول دیا ہے جو دہشتگردوں کے قبضے میں تھے۔ 

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں دہشتگردوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

نیز ان مقامی لوگوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

عوام نے موقف اختیار کیا ہے کہ دہشتگردوں نے ان کے غلے اور خوراک کو چوری کر کے ان پر ناحق قبضہ جمایا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ النصرہ فرنٹ اور احرارالشام نے ایک عرصے سے مشرقی حلب کے مکینوں پر دہشتگردی کے خلاف مزاحمت کرنے پر خوراک اور ادویات کی فراہمی پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں کے حامی خبررساں اداروں نے بھی مشرقی حلب کے مکینوں کی جانب سے گوداموں پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

ان خبررساں اداروں نے عوام کی جانب سے خوراک کے گوداموں پر حملے کے بعد مشرقی حلب کی صورتحال کے بگڑنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری