عراقی عوامی فورس حشد الشعبی نے ''البینونہ'' کو آزاد کرالیا


عراقی عوامی فورس حشد الشعبی نے ''البینونہ'' کو آزاد کرالیا

عوامی رضا کارکار فورسز نے موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے جاری آپریشن کے پانچویں مرحلے کے آغاز کے دوسرے دن البینونہ نامی علاقے کو داعش کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی عوامی رضاکار فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تلعفر کے جنوب میں واقع ایک اہم دیہات کو درندہ صفت داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

حشد الشعبی کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

عوامی رضا کار فورس نے تلعفر کے قریب دو گاڑیوں میں نصب بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ موصل کے مغربی علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے جاری آپریشن کے پانچویں مرحلے کا آغاز گزشتہ جمعہ کی صبح کو ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کئی اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جیسے العلماء، المحاربین، القادسیہ، البکر اور التحریر وغیرہ وہ علاقے ہیں جہاں سے داعش کے ناپاک وجود کو مٹا دیا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری