بحرینی عوام کے انقلابی رہنماؤں کی حمایت میں مظاہرے اور آل خلیفہ کے مظالم جاری


بحرینی عوام کے انقلابی رہنماؤں کی حمایت میں مظاہرے اور آل خلیفہ کے مظالم جاری

بحرینی عوام نے ایک بار پھر دارالخلافہ منامہ میں آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف اور انقلابی رہنماؤں کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں جبکہ دوسری جانب، آل خلیفہ کے مظالم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرینی عوام نے الوفاق کے سینئر رہنماء شیخ علی سلمان اور بزرگ عالم دین شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف ہونے والی سازشوں اور حکومتی ظلم و بربریت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

بحرینی عوام نے دارالحکومت سمیت ملک کے دوسرے علاقوں جیسے ''ابوصیبع''، "ستره"، ''صدد''، ''المعامیر''، ''الدراز''، اور "البلاد" میں آل خلیفہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ بحرین کے انقلابی رہنماؤں کو فورا رہا کیا جائے۔

یاد رہے کہ آل خلیفہ کی جابر حکومت آل سعود کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے پہلے ہی شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرچکی ہے۔

بحرینی عوام شیعوں کے خلاف بحرین کی نسل پرست آل خلیفہ حکومت کے اقدامات، جمہوریت کے فقدان، اظہار رائے کی آزادی پر پابندی اور ظلم و بربریت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مظاہرے کرتے آ رہے ہیں لیکن آل خلیفہ، آل سعود کی مدد سے ہر قسم کے مظاہروں کو کچلنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتی۔

تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری