حلب کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا، چیف کمانڈر شامی فوج


حلب کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا، چیف کمانڈر شامی فوج

شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز 4سال کے بعد حلب کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی مسلح  افواج کے چیف کمانڈر نے باقاعدہ طور پر حلب کو داعش، النصرہ اور دیگر تکفیری دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر آزاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شامی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ حلب سے دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے حلب کی آزادی کو شام اور دہشت گرد مخالف ممالک خاص کر اسلامی جہموری ایران کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

شامی فوج کے چیف کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکاروں نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حامی ممالک میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ شامی مسلح افواج دہشت گردوں کا پیچھا کرتی رہیں گی اور پورے ملک سے مکمل طور پر تکفیریوں کا صفایا کردیا جائے گا۔

شامی فوج کے کمانڈر نے شام کے دیگر علاقوں میں موجود تکفیری دہشت گردوں سے کہا ہے کہ وہ حلب کی آزادی سے سبق سیکھیں اور خون ریزی ترک  کر کے شام سے نکل جائیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں حلب سمیت شام کے چھوٹے بڑے شہروں میں جشن کا سما ہے اور لوگ سڑکوں پر نکل کر حلب کی آزادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل سمیت بعض ممالک نے حلب کی آزادی کو متنازعہ بنانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی حمایت میں بیانات دینا شروع کردئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری