آل سعود و آل یہود ایران میں بدامنی کے خواہاں/ حلب آزادی کو امریکہ و اسرائیل کی شکست سے تعبیر کرتے ہیں


آل سعود و آل یہود ایران میں بدامنی کے خواہاں/ حلب آزادی کو امریکہ و اسرائیل کی شکست سے تعبیر کرتے ہیں

جنرل جعفری کا کہنا ہے کہ انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی دشمن اسلامی جمہوری ایران کے عوام سے امن و سکون چھیننے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے سپہ سالار جنرل محمد علی جعفری کا کہنا ہےکہ دشمن نے انقلاب اسلامی کے آغاز سے ہی اسلامی جمہوری ایران کی سلامتی اور امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے چیف کا کہنا ہے کہ دشمن فضا اور زمین کو ایران کے لئے ناامن بنانا چاہتا تھا لیکن سپاہ پاسداران نے ان کی ناپاک نیتوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

ایرانی فوج کے سپہ سالار نے مزید کہا: ہر قوم کی ترقی اور خوشحالی امن وامان میں ہی مضمر ہے ایران کے دشمنوں نے دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ انقلاب اسلامی ملک کی سلامتی کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے، لیکن ہمارے جوانوں کی جرأت اور قربانیوں سے دشمن کے ناپاک عزائم پر پانی پھیر گیا اور اس وقت ایران میں پائیدار امن قائم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ بعض ترقی یافتہ ممالک جدید ترین اسلحے اور مادی اعتبار سے سرشار ہونے کے باوجود امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام نظر آتے ہیں حالانکہ اسلامی جمہوری ایران میں زبردست امن و سکون پایا جاتا ہے، ایسا کیوں ہے؟ سپہ سالار جعفری کا کہنا تھا: اللہ تعالی نے وعدہ کیا ہے کہ جس معاشرے میں بھی اللہ تعالی پر ایمان اور ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی اس معاشرےکو اللہ امن وسکون عطا فرماتا ہے۔

جنرل جعفری نے بعض ممالک کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سعودی عرب اور اسرائیل نے اسلامی جمہوری ایران میں دہشت گردی پھیلانے کی بے انتہا کوششیں کی ہیں اور کررہے ہیں جس کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے تھے، انہوں نے ایران کے خلاف مختلف حربوں کا استعمال کیا ہے لیکن ان کی تمام سازشیں اللہ تعالی پر ایمان اور جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ناکام ہوچکی ہیں۔

جنرل جعفری کا کہنا تھا: امریکہ کے خلاف استقامت، انقلاب اسلامی ایران کی بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے جو کہ اللہ تعالی کے لطف و کرم، ایرانی قوم کی ہوشیاری اور ہمت سے حاصل کیا گیا ہے اور ہم نے امام خامنہ ای کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرکے عالمی استکبار کو ناکام بنادیا ہے۔

میجر جنرل جعفری کا حلب کی آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا: حلب کی آزادی، اسلامی انقلاب کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، حلب میں امریکہ اور اسرائیل کو بدترین شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل پر یہ شکست ،انقلاب اسلامی کی طرف سے تحمیل کی گئی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری