سابق آرمی چیف سعودی اتحاد کے کمانڈر انچیف بن گئے


سابق آرمی چیف سعودی اتحاد کے کمانڈر انچیف بن گئے

پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف تابڑ توڑ آپریشن کا سہرا اپنے سر لینے والے جنرل راحیل شریف سعودی قیادت میں دہشتگردوں کی حمایت میں بننے والے نام نہاد اسلامی ملٹری الائنس کے باقاعدہ سربراہ مقرر ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے شیعت نیوز سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف تابڑ توڑ آپریشن کا سہرا اپنے سر لینے والے جنرل راحیل شریف سعودی قیادت میں دہشتگردوں کی حمایت میں بنے والے نام نہاد اسلامی ملٹری الائنس کے باقاعدہ سربراہ مقرر ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو ابھی تک سرکاری سطح پر اعلان نہیں کیا گیا مگر ویکی پیڈیا پر اس الائنس کی معلومات میں جنرل راحیل شریف چیف کمانڈر مقرر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنرل صاحب کو اس حوالے سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ دفاعی تجزیہ کاروں نے اسے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر برے اثرات پڑنے سے بھی تعبیر کیا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ الائنس سعودی عرب کی گرتی ہوئی حکومت کے دفاع میں بنایا گیا ہے جس میں عالم اسلام کے اہم ممالک شامل نہیں، یہ بلاک عالم اسلام کو مزید تقسیم کردیگا ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری