اسرائیل: فلسطینیوں کے ساتھ موافقت کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں


اسرائیل: فلسطینیوں کے ساتھ موافقت کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں

غاصب صہیونی حکومت کے صدر کا کہنا ہے کہ "اب ہمیں فلسطینیوں کے ساتھ تناؤ سے نکلنے کے لئے راستے تلاش کرنے کا آغاز کرنا چاہئے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، صہیونی صدر ریون ریولن نے کہا ہے کہ انکی حکومت کے پاس اور کوئی راستہ نہیں سوائے اس کے کہ فلسطینیوں کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے موافقت کرے۔

انہوں نے کہا: حتی اگر ہم اپنی آنکھیں بھی بند کریں، فلسطین اور اسرائیل کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے اسی طرح ہی باقی رہے گا۔

اسرائیلی صدر نے وضاحت کی کہ صہیونی حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسرائیل ابھی تک نو منتخب امریکی صدر کی مشرق وسطی کے بارے میں پالیسیوں، یورپ میں سیاسی منصوبوں اور فرانس اور جرمنی کے انتخابات سے متعلق آگاہ نہیں ہے لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہئے۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری