امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ فرقہ واریت ہے + ویڈیو


امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ فرقہ واریت ہے + ویڈیو

منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر آفتاب احمد نے اس بیان کے ساتھ کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ذکر روکنے والے ہر دور میں ذلیل و رسوا ہوئے ہیں، کہا کہ آج امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ فرقہ پرستی ہے جس کے تحت تکفیری ذہنیت کے لوگوں نے پوری دنیا میں اسلام کا چہرہ مسخ کرکے رکھ یا ہے۔

منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر آفتاب احمد نے تسنیم نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر روکنے والے ہر دور میں ذلیل رسوا ہوئے ہیں۔ آج انہی تکفیری ذہینت کے لوگوں نے پوری دنیا میں اسلام کا چہرہ مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔

رہنما منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وضع کردہ معاشرے میں غیر مسلموں کو بھی ان کے حقوق حاصل تھے، جان و مال اور عزت و آبرو کو محفوظ رکھا جاتا تھا لیکن آج بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں مسلمان ہی مسلمانوں کا گلا کاٹ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانوں کے احترام کا درس دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے معاشرے سے تمام تعصبات کا خاتمہ کیا۔ امت کے مابین اختلاف بری چیز نہیں، لیکن یہ اختلاف اسلام کو بدنام کرنے کا باعث نہیں بننا چاہیے۔

دئے گئے ویڈیو میں منہاج القرآن کے رہنما ڈاکٹر آفتاب احمد کی گفتگو ملاحظہ فرمائیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری