آل خلیفہ کی جانب سے مزید 37 بحرینیوں کو 5 سے 15 سال تک قید کی سزائیں


آل خلیفہ کی جانب سے مزید 37 بحرینیوں کو 5 سے 15 سال تک قید کی سزائیں

آل خلیفہ حکومت نے اپنی جابرانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے مزید 37 شہریوں کو مختلف الزامات میں 5 سے 15 سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین کی اعلیٰ عدالت نے 37 شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت 5 سال سے 15 سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بحرین کی اعلیٰ عدالت نے چھار بحرینیوں کو پندرہ، چھ افراد کو دس جبکہ ستائیس دیگر ملزمان کو پانچ پانچ سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

دوسری جانب، بحرین کی عدالت نے تین دیگر ملزموں کی نظرثانی کی درخواست کو رد کردیا ہے جن کو پانچ پانچ سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

بحرین میں 14 فروری 2011ء سے آل خلیفہ کی متعصب اور نسل پرست حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جس دوران سینکڑوں لوگوں کو بغیر کسی جرم کے قید، زخمی یا ماردیا گیا ہے۔

آل خلیفہ کے مخالفین آزادی بیان، انصاف کے قیام، تعصب کے خاتمے اور فوجی حکومت کے قیام کی خاطر سراپا احتجاج ہیں۔  

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری