ظرف اپنا اپنا؛ بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فرق


ظرف اپنا اپنا؛ بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فرق

پاکستان نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 2 کشمیری جوان بھارت کو واپس کر دیئے جبکہ بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والی معمر پاکستانی خاتون پر گولیاں برسا دیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر کے آزاد کشمیر کے علاقے میں داخل ہونے والے دو کشمیری ارفاز یوسف اور بلال احمد کو چہلیانہ کراسنگ پوائنٹ سے بھارتی افواج کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر غلطی سے لائن آف کنٹرو ل عبور کرنے والے دونوں افراد نے پاک افواج کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق، غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر کے آزاد کشمیر میں داخل ہونے والے دو افراد، ارفاز یوسف سکنہ ٹنگڈھار مقبوضہ کشمیر اور بلال احمد سکنہ بانڈی پورہ  کو پاک افواج نے چہلیانہ کراسنگ پوائنٹ سے بھارتی افواج کے حوالے کیا جس پر دونوں جوانوں نے پاک افواج کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں نوجوانوں کی عمر 23 سال بتائی جا رہی ہے۔

اس کے برعکس گذشتہ روز، بھارتی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر غلطی سے سرحد پار کرنے والی پاکستانی بوڑھی خاتون پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

بھارتی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ سے معمر خاتون رشیدہ بی بی موقع پر ہی شہید ہوگئی۔

رشیدہ بی بی شب کے اندھیرے کے باعث سرحد پار کر گئی تھی اور بھارتی گولیوں کا نشانہ بن گئی۔

ذرائع کے مطابق رشیدہ بی بی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری