داعشی دہشت گرد موصل میں کیمیائی ہتھیار استعمال کررہے ہیں


داعشی دہشت گرد موصل میں کیمیائی ہتھیار استعمال کررہے ہیں

موصل میں داعشی دہشت گرد عام شہریوں کے فرار ہونے کی صورت میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، موصل میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے فرار کرنے کی کوشش کرنے والے عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

غیرملکی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے زیرقبضہ علاقوں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے، بہت سارے زخمیوں کے جسم پر کیمیائی ہتھیاروں کے کیمیکلز کے اثرات پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، داعشی دہشت گردوں نے تیسری مرتبہ موصل کے عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ داعشی دہشت گرد اپنے زیر قبضہ علاقوں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے افراد کو نہایت سخت سے سخت سزائیں دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016 کو) موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری