نیا سال مزاحمتی اقتصاد؛ پیداوار اور روزگار/ عوام کی حالت سے باخبر ہوں/ مسئولین پیداوار اور روزگار پر توجہ دیں


نیا سال مزاحمتی اقتصاد؛ پیداوار اور روزگار/ عوام کی حالت سے باخبر ہوں/ مسئولین پیداوار اور روزگار پر توجہ دیں

امام خامنہ ای نے اس بیان کیساتھ کہ مسئولین سے ہمارا مطالبہ پیداوار اور روزگار پر توجہ دینا ہے، تاکید کی: "مسئولین نے گزشتہ سال کے دوران بہترین اقدامات انجام دئے لیکن امیدوں کےساتھ فاصلے اب بھی موجود ہیں"۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال کے آغاز کی مناسبت سے نوروز کے پیغام میں ایرانی قوم اور دنیا کی تمام مسلم اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گزشتہ سال کو ایران اور ایرانی قوم کے لئے عزت و وقار اور امن و آشتی کا سال قرار دیا۔

امام خامنہ ای نے یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور عید نوروز کی ایران کی عظیم قوم، ملک کے نوجوانوں، عوام کے سبھی طبقات، خاص طور پر شہیدوں اور ملک کے دفاع میں جانبازی اور جاں نثاری کرنے والے مجاہدین کے اہل خانہ اور اسی طرح ان تمام اقوام کو بھی مبارکباد پیش کی جو نوروز سے واقف ہیں اور عید نوروز مناتی ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ ہجری شمسی سال کو ایرانی قوم کے لئے خوشی اورغم تلخی دونوں کا حامل قرار دیا۔

آپ نے فرمایا کہ گزشتہ ہجری شمسی سال ایران اور ایرانی قوم کے لئے عزت و سربلندی کا سال رہا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ دنیا میں ہر جگہ ہمارے دشمنوں نے ایرانی قوم کی طاقت و توانائی اور عظمت کا اعتراف کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جو بے احترامی کی، عوام نے بائیس بہمن یوم آزادی کے جلوسوں میں اپنی پر جوش وخروش شرکت سے، حمیت و غیرت کے ساتھ اس کا جواب دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام نوروز میں فرمایا کہ رمضان المبارک میں یوم القدس کے موقع پر، عوام کے عظیم الشان اجتماع نے اس ملک کے تشخص اور اہداف کو پوری د نیا پر واضح کر دیا۔

امام خامنہ ای نے اپنے پیغام نوروز میں فرمایا کہ علاقے کے پر تلاطم ماحول بلکہ بین الاقوامی بحرانی حالات میں، ملک میں پایا جانے والا امن و امان ایرانی قوم کے لئے ایک بہت بڑا اور عظیم امتیاز ہے۔

آپ نے فرمایا کہ آج ہمارے اطراف میں مشرق، جنوب مشرق سے لے کر شمال مغرب تک، سبھی ممالک بد امنی سے دوچار ہیں، پورا علاقہ بدامنی کا شکار ہے، لیکن پورے سال ایران میں پائیدار امن و سلامتی رہی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ پورے ملک میں ہزاروں نوجوانوں کی علمی، سائنسی، ثقافتی، کھیل کود سے متعلق اور پیداواری سرگرمیاں، ان کے نئے کام اور نئی ایجادات گزشتہ سال کے دوران ایران اور ایرانی قوم کی اہم کامیابیوں اور مثبت پہلوؤں میں شامل ہیں۔ آپ نے گزشتہ ہجری شمسی سال کے دوران جاری پرجوش اور مفید دینی سرگرمیوں آئمہ اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے اقدامات، اعتکاف، عبادات، عاشورائے حسینی کے اجتماعات اور اربعین حسینی کے عظیم الشان پیدل مارچ کو ملک اور قوم کے لئے باعث افتخار مؤمنانہ اقدامات میں شمار کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری