شامی فوج کی بڑی کامیابی / شمالی شام میں داعش کے گڑھ پر قبضہ


شامی فوج کی بڑی کامیابی / شمالی شام میں داعش کے گڑھ پر قبضہ

شامی فوج نے اس کارروائی کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں داعش کے دہشتگردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے مشرقی علاقوں میں شہر "دیرحافر" کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے.

شامی ذرائع نے شدت پسندوں اور تکفیری دہشتگرد گروہ کے مضبوط گڑھ میں شدید لڑائی کی بعد مسلح افواج داخل ہونے اور اس کی آزادی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اہم فوجی ہوائی اڈے«کویرس» پر پہلے ہی شامی فوج کا قبضہ ہے تاہم اب اس کے گرد و نواح سے بھی داعشی دہشتگردوں کو مار بھگا کر ہوائی اڈے کی سیکورٹی یقینی بنا لی گئی ہے.

ایک شامی فوجی نے کہا ہے کہ شہر دیرحافر اور اس کے ارد گرد 27 شہروں اور دیہات آزاد هو چکے ہیں.

اس کے علاوه  الرقہ (داعش کا مرکز) کی شاہراہ کے 24 کلومیٹر پر بھی شامی فورسز کا قبضہ ہو گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری