آل سعود اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں/ پاکستان کو سعودی اتحاد سے دور رہنا چاہئے


آل سعود اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں/ پاکستان کو سعودی اتحاد سے دور رہنا چاہئے

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی سربراہی کو پاکستان کی سالمیت کے لئے سخت نقصان دہ قرار دیا اور کہا: یہ فیصلہ پاکستانی عوام کو تقسیم در تقسیم کا شکار کرے گا جو یہاں دہشت گرد طاقتوں کی حوصلہ افزائی کا سبب بھی ہوگا اور چونکہ آل سعود اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں اس لئے پاکستان کو اس فیصلے سے علیحدگی اختیار کرنی چاہیے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: شام پر امریکی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شام پر امریکی حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، جب شام پر حملہ آور طاقتیں دہشت گردوں کے ذریعے بشار الاسد کو نہیں ہٹا سکیں، اسرائیلی حملے بھی ناکام ہوگئے، پھر شکست خوردہ بلاک نے امریکہ سے مدد مانگی اور امریکہ کے ذریعے شام پر حملے کروائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ شام پر حملہ آور طاقتوں کو زبردست ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، حلب سمیت پورے شام میں یہ ہار چکے ہیں۔

جنرل راحیل شریف کا سعودی اتحاد کی سربراہی کرنا پاکستانی سالمیت کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔ یہ فیصلہ پاکستانی عوام کو تقسیم در تقسیم کا شکار کرے گا۔ اس فیصلے سے پاکستان میں دہشت گرد طاقتوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ پاکستان کو اس فیصلے سے علیحدگی اختیار کرنی چاہیے، چونکہ آل سعود اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری