تفتان بارڈر پر 9 کروڑ کی لاگت سے زائرین سرا تکمیل کے مراحل میں + ویڈیو


تفتان بارڈر پر 9 کروڑ کی لاگت سے زائرین سرا تکمیل کے مراحل میں + ویڈیو

صوبہ بلوچستان سے تعلق ممبر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر پر 9 کروڑ کی لاگت سے زائرین سرا تکمیل کے مراحل میں ہے اور جلد مکمل ہو جائے گا۔ حکومت پر واضح کیا ہے کہ تفتان روٹ کو کسی صورت بند نہیں ہونے دیا جائے گا، متبادل ذرائع جن میں ٹرین اور فیری سروس ہیں، انہیں بھی فعال کیا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کو انٹرویو دیتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی سید محمد رضا عرف آغا رضا کا کہنا تھا کہ صوابدیدی فنڈ کے ذریعے غرباء اور مساکین، غریب طلبا اور مریضوں کی امداد کی جاتی تھی، اس پر حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں، اسکول و کالج اور ہسپتال کے حوالہ سے ہمیں صرف نشاندہی کرنا ہوتی ہے، زائرین کے تمام معاملات بلوچستان شیعہ کانفرنس دیکھ رہی ہے، سالار حضرات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کاروان کوئٹہ لانے سے پہلے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ساتھ رابطے میں رہیں، اور کانوائے کے روانہ ہونے کی ٹائمنگ معلوم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتان بارڈر پر 9 کروڑ کی لاگت سے زائرین سرا تکمیل کے مراحل میں ہے اور جلد مکمل ہو جائے گا۔ حکومت پر واضح کیا ہے کہ تفتان روٹ کو کسی صورت بند نہیں ہونے دیا جائے گا، متبادل ذرائع جن میں ٹرین اور فیری سروس ہیں، انہیں بھی فعال کیا جائے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری