سعودی اتحاد اسلامی نہیں بلکہ "سعودی امریکی اتحاد" ہے/ امام کعبہ کا امتیازی سلوک پاکستان میں مداخلت کے مترادف


سعودی اتحاد اسلامی نہیں بلکہ "سعودی امریکی اتحاد" ہے/ امام کعبہ کا امتیازی سلوک پاکستان میں مداخلت کے مترادف

اہل حرم پاکستان کے سربراہ سعودی اتحاد کو اسلامی اتحاد کہنا درست نہیں ہے۔ اگر یہ اتحاد اسلامی ہے تو اسرائیل میں فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب نے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے یہ اتحاد تشکیل دیا ہے۔ یہ اسلامی نہیں بلکہ سعودی امریکن اتحاد ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے کہا ہے کہ امام کعبہ کا پاکستان آنا اور ایک سیاسی جماعت کے اجتماع میں شریک ہونا بہت زیادہ قابل اعتراض ہے۔ امام کعبہ کی حیثیت پوری امت کے امام کی حیثیت ہے، کعبۃ اللہ کو تمام لوگ رخ کرکے سجدہ کرتے ہیں، امام کعبہ کا پاکستان میں ایک ہی جماعت کے پلڑے میں اپنا وزن ڈال دینا بہت ہی قابل اعتراض ہے۔

مفتی گلزار احمد نعیمی کا کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت کی جانب سے امتیازی سلوک کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہر سے آنے والوں کو پاکستان میں مداخلت کا موقع دیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کو دینی جماعتوں کی سربراہی نہیں سونپی جارہی، سراج الحق کے اعلان کی کوئی اہمیت نہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم موجود ہے، جس پر مولانا فضل الرحمان کو قائد بنانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد کو اسلامی اتحاد کہنا درست نہیں ہے۔ اگر یہ اتحاد اسلامی ہے تو اسرائیل میں فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ سعودی عرب نے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے یہ اتحاد تشکیل دیا ہے۔ یہ اسلامی نہیں بلکہ سعودی امریکن اتحاد ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری