پاکستان، ایران کے خلاف لڑائی کا سوچ بھی نہیں سکتا، پاکستانی تجزیہ کار


پاکستان، ایران کے خلاف لڑائی کا سوچ بھی نہیں سکتا، پاکستانی تجزیہ کار

معروف تجزیہ نگار و دانشور ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے تسنیم نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سعودی اتحاد میں شرکت ایران کے خلاف لڑائی کے لئے نہیں ہے، پاکستان تو ایران کے خلاف لڑائی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

معروف تجزیہ نگار و دانشور ڈاکٹر حسن عسکری رضوی نے تسنیم نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات میں اس وقت کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہے، چند سیاسی اور اقتصادی معاملات ہیں جو رکے ہوئے ہیں۔

 سعودی اتحاد میں شمولیت کے حوالہ سے پاکستان ایران پر اپنا موقف واضح کریگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے سعودی اتحاد میں شرکت ایران کے خلاف لڑائی کے لئے نہیں ہے، پاکستان تو ایران کے خلاف لڑائی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران سی پیک میں شامل ہونا چاہتا ہے، اس کے علاوہ ایران کی خواہش ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہو۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری