دہشتگردی ایک غلط سوچ کا نام جس کا ہدف اسلام ہے/ دنیا کے تقریبا تین سو ادارے دہشتگردی کے فروغ کیلئے سرگرم


دہشتگردی ایک غلط سوچ کا نام جس کا ہدف اسلام ہے/ دنیا کے تقریبا تین سو ادارے دہشتگردی کے فروغ کیلئے سرگرم

مصر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالحلیم عمر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایک غلط سوچ کا نام ہے جو اسلام کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ دنیا بھر میں تین سو کے قریب ادارے آج دہشت گردی کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔

مصر سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالحلیم عمر نے تسنیم نیوز کے نمائندے کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ دہشت گردی کا ناسور آج امت مسلمہ کے لئے بڑی آفت کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ دنیا میں تین سو کے قریب ادارے آج دہشت گردی کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ دہشت گردی ایک غلط سوچ کا نام ہے جو اسلام کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ہمیں اس غلط سوچ کا قلع قمع کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلمان ممالک اور ان کے انٹیلی جنس ادارے ملکر دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کام کریں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری