طلاق ثلاثہ کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے + ویڈیو


طلاق ثلاثہ کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے + ویڈیو

نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبہ علوم اسلامیہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طلاق ثلاثہ کا مسئلہ اتنا اہم مسئلہ ہے کہ اس کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر سید عبدالغفار بخاری کا طلاق ثلاثہ کے اہم مسئلہ پر تسنیم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلاق ثلاثہ کا مسئلہ اتنا اہم مسئلہ ہے کہ اس کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ایشو کو اچھے طریقے سے ہینڈل کیا جائے، اگر کوئی شخص بڑھاپے میں اپنی اہلیہ کو طلاق دیتا تو اس کا حل باقی رہنا چاہیے۔

جب طلاق ہو جائے گی تو ایک خاندان تباہ ہو جائے گا، اولاد دربدر ہو جائے گی، اس سلسلے میں عالم اسلام اور پاکستان کے جید علما نے فتویٰ دیا ہے کہ ایک مجلس میں اگر تین طلاقیں دی جائیں تو ایک ہی تصور ہو گی، وفاقی شرعی عدالت نے بھی اسی فتویٰ پر عمل کیا ہے، یو کے کام کرنے والے حلالہ سنٹرز بارے جید عالم دین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام انتہائی بڑا گناہ ہے، حلالہ جیسے اقدام کی غیر مسلم بھی مذمت کرتے ہیں۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری