واشنگٹن: ٹرمپ ایران اور شام سے متعلق روسی پالیسیوں کا مقابلہ کریگا


واشنگٹن: ٹرمپ ایران اور شام سے متعلق روسی پالیسیوں کا مقابلہ کریگا

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور شام کے بارے میں روسی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ میک ماسٹر نے امریکی صدر کے مشرقی وسطیٰ ممالک کے دورہ کو عربی اتحاد کی تقویت اور اپنے ملک کے لئے نہایت مفید قرار دیا ہے۔

میک ماسٹر نے پریس کانفرنس میں ٹرمپ کے آئندہ دنوں ہونے والے سعودی دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اس سفر کے دوران اپنے عرب اتحادیوں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سعودی عرب اور اپنے دیگر اتحادیوں کو امن و امام برقرار رکھنے اور تشدد سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیں گے۔ 

انہوں نے ٹرمپ کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اس سفر کے دوران اسرائیل - امریکہ تعلقات کو مزید بہتر و مستحکم بنانے کی حکمت عملی پر بات کریں گے۔

میک ماسٹر نے ایران اور شام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ایران اور شام کے متعلق روسی سیاست کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر افغانستان میں اہم اور اسٹریٹجک کامیابی حاصل کرنے کی کوششیں تیز کریں گے۔

ٹرمپ اپنے پہلے سرکاری دورہ پر سعودی عرب کے بعد اسرائیل اور وہاں سے ویٹییکن سٹی (روم) جائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری