مسلمان پروفیسر امریکہ کے بہترین استاد قرار دئیے گئے

مسلمان پروفیسر امریکہ کے بہترین استاد قرار دئیے گئے

امریکی مسلمان پروفیسر اکبر احمد کو امریکہ کے بہترین استاد کا اعزاز دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کی مختلف ریاستوں میں آج کل مسلمانوں پر حملے اور ہراساں کیے جانے کے واقعات میں بےپناہ اضافہ ہوا ہے اور عالمی میڈیا مسلمانوں پر دہشتگردی کا ٹھپہ لگانے کی بھرپور کوشش میں مگن ہیں، ایسے میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ امریکی مسلمان پروفیسر اکبر احمد کو امریکہ کے بہترین استاد کا اعزاز دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پروفیسر اکبر احمد کئی کتابوں کے مصنف ہیں، ان کی شاعری کے متعدد مجموعے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ 2 فلمیں بھی پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی امور پر دنیا بھر میں بے شمار لیکچرز بھی دے چکے ہیں۔

ایک مسلمان پروفیسر کو امریکا کے بہترین استاد کا اعزاز ملنے سے دنیا پر واضحح ہو گیا ہے کہ مسلمان ایک علم دوست اور امن پسند قوم ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری