افغان حکام کی درخواست پر باب دوستی کھول دیا گیا


افغان حکام کی درخواست پر باب دوستی کھول دیا گیا

پاکستان نے ایک بار پھر اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احترام رمضان، جذبہ خیر سگالی اور افغان حکام کی درخواست پرباب دوستی کو کھول دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ چمن میں پاک افغان سرحد کھول دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باب دوستی افغان حکام کی درخواست پر کھولا گیا ہے۔

2 مئی سے بند باب دوستی کھلنے کے بعد چمن سے دوطرفہ تجارت اور مسافروں کی پیدل آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ افغان فوج کی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں سرحد بند ہونے کے باوجود پاکستان سیکورٹی حکام نے چند روز بعد ہی بیمار افغان شہریوں کو انسانی بنیادوں پر افغانستان جانے کی اجازت دے دی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری