ماموستا کریمی: تہران حملوں میں ملوث دہشتگردوں کا اہل کردستان سے کوئی تعلق نہیں


ماموستا کریمی: تہران حملوں میں ملوث دہشتگردوں کا اہل کردستان سے کوئی تعلق نہیں

کردستان کے شہر بانہ کے نائب امام جمعہ کا کہنا ہے کہ کردستان کے عوام کسی کے بھی خون بہانے میں کبھی ملوث نہیں رہے ہیں۔

تسنیم نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے صوبہ کردستان کے شہر بانہ کے نائب امام جمعہ ماموستا جمال کریمی نے ایک افطار پارٹی میں تہران میں حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی اس سنگین جرم کے ذریعے ہمارے ہم وطنوں کا خون بہایا ہے ان کا کردستان والوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کردستان والے اسلام ناب محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ماننے والے ہیں اور ہمیشہ انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کا دفاع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ ایران میں کہیں بھی لسانی و مذہبی تفرقہ نہیں ہیں اور یہاں سب وحدت، اتحاد اور بھائی چارگی کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں اور ہم مٹھی بر آلہ کاروں کو یہاں دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

کردستان کے شہر بانہ کے نائب امام جمعہ نے معاشرے میں علماء کرام کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام  معاشرے میں بہترین تربیت کے ذریعے سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو شکست دیں تاکہ تکفیری، قرآن اور احادیث کی غلط ترجمہ و تفسیر کے ذریعے جوانوں کو گمراہ نہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اصل میں اسلام کو صحیح معنوں میں نہ سمجھنے کی وجہ سے ہی بنتے ہیں۔

انہوں نے تکفیری داعشیوں کو استکبار کے ایجینٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات استکبار کے حق اور اسلام کی مخالفت میں ہیں، آج ان تکفیریوں کی وجہ سے اسلام کو بہت بڑا نقصان پہنچ رہا ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری