ھاآرتص: محمد بن سلمان کی ولیعہدی اسرائیل کے لئے نیک شگون


ھاآرتص: محمد بن سلمان کی ولیعہدی اسرائیل کے لئے نیک شگون

ایک صیہونی روزنامہ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے نئے ولیعہد نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے اسرائیل کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صیہونی روزنامہ ھاآرتص نے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان جو اپنے والد کے خصوصی حکم پر سعودی عرب کے نئے ولیعہد منتخب ہوئے ہیں، نے اپنا نیا عہدہ سنبھالنے سے قبل اعلی صیہونی حکام سے ملاقات کی ہے۔

اس روزنامہ نے لکھا ہے کہ محمد بن سلمان کا سعودی ولیعہدی کے منصب پر فائز ہونا اسرائیل کے لئے اچھی خبر ہے۔

سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی حکم جاری کرتے ہوئے ولیعہد محمد بن نائف کو ان کے عہدے سے معزول کرتے ہوئے ان کے جانشین اور اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو نیا ولیعہد مقرر کیا ہے۔

سلمان بن عبد العزیز نے محمد بن نائف کو ان کے تمام عہدوں بالخصوص وزراء کونسل کی صدارت اور وزارت داخلہ کے قلمدان سے معزول کرتے ہوئے عبد العزیز بن سعود کو ملک کا وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔ سلمان بن عبد العزیز کے حکم کے مطابق محمد بن سلمان ولیعہدی اور نائب وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کا عہدہ بھی سنبھالتے رہیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری