مولوی رحمانی: دشمن کو سپاہ کا منہ توڑ جواب اسلام کی عزت و آبرو میں اضافے کا سبب


مولوی رحمانی: دشمن کو سپاہ کا منہ توڑ جواب اسلام کی عزت و آبرو میں اضافے کا سبب

درمیان کے ایک اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ سپاہ کی دشمن پر کاری ضربوں نے ہمیں خوش کردیا ہے جو اسلام اور مسلمانوں کی عزت افزائی کا سبب بنے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے علاقے درمیان کے اہلسنت عالم دین مولوی عبدالرحمن رحمانی نے کہا ہے کہ تہران پر دہشت گردانہ حملوں کے دس روز بعد ہی سپاہ نے دشمن کو کچلتے ہوئے زبردست حملے کئے ہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کی عزت و افتخار کا باعث بننے والے ان حملوں سے ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے سپاہ کے اقدام پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہیں جو جنگ کو ایرانی سرزمین تک کھینچ کر لا رہے تھے۔ دہشتگرد جان لیں کہ اگر ایران کے خلاف کوئی ذرا سی بھی حرکت کی گئی تو اس سے سخت جواب دیا جائے گا۔

مولوی رحمانی نے کہا کہ  داعش کے کمانڈ آفس اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ کا میزائل حملہ ایک سخت طمانچہ ہے اور داعش اور دہشتگرد حامیوں کے لئے ایک واضح پیغام۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری