مقبوضہ کشمیر؛ 24 گھنٹوں کے دوران 4 شہری شہید


مقبوضہ کشمیر؛ 24 گھنٹوں کے دوران 4 شہری شہید

مقبوضہ کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں چار شہری شہید ہوگئے ہیں جبکہ حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کے استعمال اور علاقے میں کرفیو کے نفاذ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہدا کی تعداد چار ہوگئی ہے جبکہ حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کے استعمال اور وادی  میں کرفیو کے نفاذ کی مذمت کی ہے۔

کشمیری نوجوانوں کفایت احمد، اور جہانگیر خاندے کے علاوہ فیصل احمد کی لاش بھی تباہ شدہ چار گھروں کے ملبے سے نکالی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے پیر کے روز ان چاروں گھروں کو ضلع پلوامہ میں کیمیکل سے تباہ  کردیا تھا۔ اسی علاقے میں قابض فوج نے گاڑی چڑھاکر ایک اور کشمیری کو شہید کردیا۔ قابض فوج کے ہاتھوں چوبیس گھنٹے میں کشمیری شہدا کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ امدادی کارکنوں اور حریت رہنماؤں کا کہناہے کہ بھارت اب کشمیریوں کے خلاف کیمیکل کا استعمال کررہاہے۔

چاروں کشمیری نوجوانوں کی مکمل طور پر جلی ہوئی لاشیں ان کے آبائی گاؤں میں دفائی گئیں۔ کشمیریوں کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بھارت مخالف و آزادی کے  حق میں  نعرے لگائے۔ قابض فوج نے شہدا  کی تدفین کے بعد واپس آنے والے کشمیریوں پر فائرنگ، لاٹھی چارج اور شیلنگ  کرکے متعدد کو زخمی اور سیکڑوں کو متاثر کیا۔

حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور دیگر رہنماؤں نے جنازے کے شرکا پر فائرنگ، سرینگر میں مسلسل کرفیو اور موبائل فون و انٹرنیٹ مسلسل طور پر بند رکھنے کی  مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ کرفیو ختم کرکے گرفتار تاجروں اور کشمیریوں کو رہا کردیا جائے۔

قابض فوج نے جی ایس ٹی کے خلاف کشمیر اسمبلی کے باہر دھرنے کے دوران متعدد تاجروں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔ ایران کے روحانی پیشوا آیت علی خامنہ ای نےایرانی شوریٰ سے کہاکہ وہ کشمیر سے متعلق عالمی موقف اختیار کریں اور اسے عالمی سطح پر اٹھائیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری