العبادی کی موصل کی عظیم فتح پر مبارکباد + تصویریں


العبادی کی موصل کی عظیم فتح پر مبارکباد + تصویریں

عراق کے وزیر اعظم نے موصل کا دورئ کرکے عراقی قوم کو اس شہر کی داعش کے قبضے سے مکمل آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی آج موصل شہر پہنچے اور اس شہر کی داعش کے قبضے سے مکمل آزادی کا باضابطہ اعلان کیا۔


ایران کے وزیر دفاع نے بھی موصل میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی شاندار فتح پر اپنے عراقی ہم منصب کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے عراق کے وزیر دفاع عبدالغفور عبداللہ الحیانی اور عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر ھادی العامری کے نام تہنتی پیغامات میں حالیہ کامیابی کو عراق کی دینی قیادت کی دانشمندی اور بہادر عراقی کمانڈروں کی جدوجہد کا نتیجہ قرار دیا ہے۔


ایران کے وزیر دفاع نے عراق کے ساتھ دفاعی، فوجی اور سیکورٹی تعاون کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کے لیے تہران کی آمادگی کا بھی اعلان کیا ہے۔


عراقی فوج نے بغداد کے دروازے تک پہنچ جانے والے داعشی دہشت گردوں کو صرف سینتن ماہ میں شکست دے دی ہے اور ملک کے تمام اہم صوبوں اور شہریوں کو آزاد کرالیا ہے۔


عراقی فوج اب تعلفعر، الحویجہ، القائم اور جنوبی کرکوک کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی تیاری کر رہی ہے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری