نتین یاہو: ایران حزب اللہ کے ہمراہ ایک طاقتور محاذ کھول رہا ہے


نتین یاہو: ایران حزب اللہ کے ہمراہ ایک طاقتور محاذ کھول رہا ہے

صہیونی وزیراعظم نے گزشتہ روز وزارت جنگ کے عہدیداروں کے ہمارہ جولان کی بلند پہاڑیوں کا دورہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو نے جولان کی بلند پہاڑیوں کا دورہ کرنے کے بعد کہا: "میں اپنے دورے کو لیبر مین، گاڈی ایزنکوٹ اور دیگر عسکری حکام کے ہمراہ اپنے دورے کو "ھرمون" )جبل الشیخ( پر ختم کرونگا"۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "میں یہاں پر ایک نہایت اہم کام کے سلسلے میں آیا ہوا ہوں"۔

نتین یاہو نے اسرائیل کی شمالی سرحد کی حساس صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، داعش مسلسل پسپائی کی حالت میں ہے اور اس خلاء )فاصلہ( کو ایران پر کر رہا ہے"۔

صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا: "ایران حزب اللہ کے ہمراہ ایک طاقتور محاذ کھول رہا ہے اور ان کے پاس نہایت درست نشانہ بنانے والے میزائل موجود ہیں۔ ہم جدید سیکورٹی خطرات سے دوچار ہوگئے ہیں اور ان تمام خطرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں"۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری