امریکہ نے "ٹاڈ" میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا


امریکہ نے "ٹاڈ" میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

امریکی وزارت دفاع نے شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر الاسکا میں ٹاڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکا نے کوریا کے پانیوں میں نصب کرنے کے لیے مزاحمتی نظام سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے انٹرنیشنل بلیسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے تجربے کے دوسرے روز امریکا کی جانب سے بھی ایک کامیابی تجربہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی ائرفورس کے سی 17 ائرکرافٹ نے الاسکا میں ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) یونٹ کی فضاؤں میں درمیانی رینج کے میزائل کا تجربہ کیا جس نے 'مزاحمت کرتے ہوئے ہدف کو کامیابی سے حاصل کرلیا'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تھاڈ سسٹم کے نام سے مشہور ان میزائلوں کا یہ 15 واں کامیاب تجربہ تھا۔

جنوبی کوریا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تجربے سے سرحد کی حفاظت کے لیے تھاڈ کو مزید مضبوطی حاصل ہوگی کیونکہ شمالی کوریا نے انٹرنیشنل بلیسٹک میزائل کا نیا تجربہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر پارک گیون ہائی نے تھاڈ سسٹم کو اپنے ملک میں متعارف کرایا تھا جبکہ نئے صدر مون جائے نے اس پروگرام کو معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ازسرنو ماحولیاتی جائزے کی ضرورت ہے۔

تاہم جنوبی کوریا کے وزیردفاع سانگ یونگ مو نے ہفتے کو اعلان کیا کہ سیول کی جانب سے شمالی کوریا کے حالیہ تجربوں کے بعد اس سسٹم کے حصول کے لیے اب مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چین نے تھاڈ سسٹم کی تنصیب پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی ایک کوشش ہوگی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری