روس اور ایران کے باہمی مفادات امریکہ کے نشانے پر + ویڈیو


روس اور ایران کے باہمی مفادات امریکہ کے نشانے پر + ویڈیو

پاکستان کے سابق سفیر خالد خٹک کا کہنا ہے کہ امریکہ اور روس کے مابین جنم لینے والے تنازعہ نے سرد جنگ کی یاد تازہ کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سفیر خالد خٹک نے کہا کہ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ ٹرمپ کے آنے کے بعد امریکہ اور روس کے تعلقات بہتری کی طرف جائیں گے تاہم ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اور روس کے مابین جنم لینے والے تنازعہ نے سرد جنگ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ 

سابق سفیر کے مطابق ٹرمپ روس کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں جس کی وجہ روس میں موجود ٹرمپ کا بزنس ہے۔ ٹرمپ کے داماد بھی روس کے ساتھ بزنس کرنے کے خواہشمند ہیں۔

سابق سفیر نے انکشاف کیا کہ ایران کا نیوکلیئر پروگرام روس کے تعاون سے چل رہا ہے، اسی طرح مشرق وسطیٰ میں بھی روس اور ایران کے مفادات ایک جیسے ہیں، جس کے باعث امریکہ نے دونوں کو نشانہ بنایا۔

قطر کے معاملے پر خالد خٹک کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکہ کا سب سے بڑا بحری بیڑہ قطر میں موجود ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری