شام-عراق سرحد پر داعش کے ٹھکانوں پر حشد الشعبی کا حملہ


شام-عراق سرحد پر داعش کے ٹھکانوں پر حشد الشعبی کا حملہ

عراقی رضاکار فورس نے شام-عراق بارڈر پر دہشتگرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حشد الشعبی کی میزائل یونٹ نے شام اور عراق کی مشترکہ سرحد پر واقع داعش کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا ہدف بنایا۔

ان حملوں میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ اسلحے سے بھری ایک گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔

حشد الشعبی نے شام-عراق سرحد پر متعدد علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔

شام-عراق سرحد کی اسٹریٹجک اہمیت کے مدنظر دہشتگرد تنظیمیں یہاں پھر سے اپنا قبضہ جمانے کے لئے کوششیں کر رہی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری