سیرالیون میں تباہ کن طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 312 ہوگئی


سیرالیون میں تباہ کن طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 312 ہوگئی

مغربی افریقی ملک سیرالیون میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 312 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے سب سے زیادہ نقصان سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں ہوا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 180 لاشیں لائی جا چکی ہیں اور اب اسپتال میں مزید لاشیں رکھنے کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

بعض رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 312 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں تقریباً 60 بچے بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑکوں پر کئی کئی فٹ کیچڑ جمع ہو گئی ہے۔ سیرالیون کے نائب صدر وکٹر فوح نے کہا کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ مزید لاشیں کیچڑ کے اندر ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ بارشوں کے موسم میں مغربی افریقی ممالک میں لینڈ سلائیڈنگ معمول کی بات ہے کیوں کہ ان علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی افراد کی جانیں خطے میں پڑ گئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری