شہرقائد میں پولیس کی کارروائی 4 شرپسند ہلاک


شہرقائد میں پولیس کی کارروائی 4 شرپسند ہلاک

سب سے بڑے اور تجارتی شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے چار ڈاکو ہلاک کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں شرپسند عناصر کے خلاف آپریشن کرکے 4خطرناک ڈکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کےعلاقے گلشن معمار سے متصل جنجال گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ڈاکوہلاک کردیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے افراد مویشی منڈی آنے جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک شدہ ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

دوسری طرف  کورنگی زمان ٹاون میں بھی پولیس نے مقابلےکے بعد ایک ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے متعدد موبائل فون اورموٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

لانڈھی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق داود چورنگی کے قریب فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی جسے طبعی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ کیماڑی میں پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب چاکیواڑہ تھانے کی حددو لیاری سنگولین مولا مدد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئےتھے جس کے نتیجے میں ایک شخص جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئےتھے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری