سعودی شہزادوں کی عیاشیاں؛ ایک ہفتے میں ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کردی


سعودی شہزادوں کی عیاشیاں؛ ایک ہفتے میں ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کردی

پاکستان کے معروف روزنامہ نے لکھا ہے کہ سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبدالعزیز السعود نے صرف ایک ہفتے کے دوران اپنی چھٹیوں پر 5 لاکھ 58 ہزار پاؤنڈ یعنی ساڑھے7 کروڑ پاکستانی روپوں سے بھی زیادہ رقم خرچ کردی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شہزادہ الولید 14 اگست کو ترکی پہنچے اور ان کے ساتھ اہلِ خانہ اور ملازمین سمیت 2 درجن سے زائد افراد، 300 سوٹ کیس جبکہ ساحلی علاقے میں تفریح کی غرض سے 30 سائیکلیں ان کے علاوہ تھیں۔

ڈیلی پاکستان نے لکھا ہے کہ ان کا یہ سارا سامان ایک بڑے ٹرک پر لاد کر ترکی کے علاقے بودرم میں ساحل سمندر پر واقع ایک مہنگے ہوٹل پر پہنچایا گیا جبکہ یہ پورے کا پورا ہوٹل ایک ہفتے کیلئے شہزادے کیلئے بک تھا۔ یہی نہیں 62 سالہ سعودی شہزادے کی حفاظت پر ان کے 12 ذاتی باڈی گارڈز بھی ساتھ آئے تھے۔

ساحلِ سمندر پر انہوں نے اپنے لیے ایک پورا ہوٹل کرائے پر لے رکھا تھا جو ایک ہفتے تک ان کے استعمال میں رہا۔ ایک مقامی ہوٹل میں انہوں نے کھانے سے خوش ہوکر باورچی کو تقریبا ساڑھے چار ہزار پاؤنڈ ٹپ بھی دی اور اسی طرح لاکھوں پاؤنڈ انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے پورے کئے۔

واضح رہے کہ شہزادہ الولید کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مالک ہیں اور فوربس میگزین کے مطابق دنیا کے 45 ویں امیر ترین شخص ہیں جن کے ذاتی اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریبا 19 ارب ڈالر ہے۔ وہ ٹوئٹر کے علاوہ دوسری بڑی عالمی کمپنیوں کے اہم حصہ داروں میں بھی شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری