شمالی کوریا کے خلاف سہ رکنی اتحاد


شمالی کوریا کے خلاف سہ رکنی اتحاد

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا کے خلاف اتحاد  قائم  کرنے کا پیغام دیا ہے۔

ٹرمپ نے آبے کے ساتھ ٹیلی فون  پر رابطہ قائم کرتے ہوئے "بڑھنے والے شمالی کوریا کے خطرات" پر غور و حوض کیا۔

اس  بات چیت کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے ایک تحریری اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ امریکی اور جاپانی سربراہان نے شمالی کوریا پر دباؤ کو بلند ترین سطح تک بڑھانے کے حوالے سے اتفاق رائے قائم کر لیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شمالی کوریا کے امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے خلاف خطرات پر غور کئے جانے والے مذاکرات میں امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی کسوٹیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مذکورہ تینوں ملکوں کے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری