روہنگیا مسلمانوں کی مظلومیت کی آواز دنیا تک پہنچانا امت اسلامی کا عظیم مشن


روہنگیا مسلمانوں کی مظلومیت کی آواز دنیا تک پہنچانا امت اسلامی کا عظیم مشن

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے روہنگیا مسلمانوں پر ننگی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی مظلومیت کی آواز دنیا تک پہنچانا امت اسلامی کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے برما میں جاری روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ظلم و ستم پر مذمتی بیان میں آیا ہے کہ برما کے انتہاپسند بودائی گروہوں اور فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتوں سے جاری روہنگیا مسلمانوں کیخلاف وحشتناک ظلم و تشدد دراصل اسلام مخالف اقدامات کی نشاندہی ہے جو پہلے سے طے شدہ ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ اگر اس خونریزی کو روکا نہ گیا تو اسے تاریخ میں نسل کشی کے طور پر لکھا جائیگا۔

سپاہ پاسداران کے بیان میں مزید آیا ہے کہ یہ ہولناک حادثات جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد آوارہ اور کم سے کم 400 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، کی وجہ سے ملت اسلامیہ میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر غیر موثر بین الاقوامی ردعمل، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی اور ایسے جرائم کے مرتکب عناصر اور مجرموں کے ساتھ نمٹنے کے لئے ایک مضبوط اور جامع فریق کی کمی عظیم انسانی بحران میں شمار ہوتے ہیں۔

سپاہ کے بیان میں ایران کے انقلابی جوانوں، مسلمان اقوام اور دیگر اسلامی ممالک کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف بین الاقوامی تحریک چلانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپاہ پاسداران روہنگیا مسلمانوں کی مظلومیت کی آواز دنیا تک پہنچانے کو امت اسلامی کی ایک عظیم اور تاریخی ذمہ داری قرار دیتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ برما کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور امداد کیلئے ہاتھ بڑھائے اور بین الاقوامی ڈپلومیسی کو فعال کرکے روہنگیا مسلمانوں کے مشکلات حل کرنے کیلئے عالمی برادری اور دیگر اسلامی ممالک سے تعاون کی درخاوست کرے تاکہ اس ہولناک حوادث کیلئے چارہ جوئی کی جائے۔

بیان کے آخر میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران روہنگیا مسلمانوں جن میں اکثریت اہلسنت برادران کی ہے، کو نجات دلانے اور دنیا بھر میں امت اسلامی کیخلاف جاری دہشتگردی کے خاتمے کیلئے میدان میں اترے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری