وزیر خارجہ پاکستان کی حرم امام رضا علیہ السلام پر حاضری/ زائرین کے مشکلات پر تبادلہ خیال + تصاویر


وزیر خارجہ پاکستان کی حرم امام رضا علیہ السلام پر حاضری/ زائرین کے مشکلات پر تبادلہ خیال + تصاویر

پاکستانی وزیر خارجہ نے اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مشھد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ پر حاضری دی اور آستان قدس رضوی کے منتظمین کیساتھ زائرین کے لئے درپیش مشکلات سمیت تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف تہران میں ایرانی صدر سمیت اعلیٰ حکام کیساتھ ملاقاتوں کے بعد امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

انہوں نے اطمینان ظاہر کیا کہ تہران میں ہونے والی اہم ملاقاتوں میں زیربحث آنے والے امور کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے امام رضا علیہ السلام کے نائب متولی آقای بختیاری سے بھی ملاقات کی۔

اس دورے کے دوران نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر لیفٹننٹ جنرل ر ناصر جنجوعہ، فارن سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ہمراہ تھے۔

پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے خصوصی طور پر امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

اس سے قبل گورنر صوبہ خراسان رضوی علیرضا رشیدیان اور دیگر اعلیٰ حکام نے مشھد انٹرنیشل ائیرپورٹ پر پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

واضح رہے پاکستانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل تہران میں ایرانی صدر، وزیرخارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری