گلگت بلتستان کوآئینی حقوق دینے کا وعدہ پورا کریں گے، برجیس طاہر


گلگت بلتستان کوآئینی حقوق دینے کا وعدہ پورا کریں گے، برجیس طاہر

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کا کہناہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کا وعدہ کیا ہے جسے پورا کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چوہدری برجیس طاہر کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کا وعدہ کیا ہے جسے پورا کیا جائے گا۔

برجیس نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی حقوق دینے کا وعدہ پورا کریگی اس سلسلے میں آئینی کمیٹی کا اجلاس پندرہ ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز گلگت میں جی بی کونسل کے کیمپ آفس کے افتتاحی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹ کی سیاست نہیں کرتے اور آئینی حقوق کا مسئلہ اپنے دور حکومت میں حل کرینگے۔

 انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے سب زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا دیامر بھاشا ڈیم گلگت چترال روڈ جیسے بڑے منصوبے بھی سی پیک میں شامل کیا ہے۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے منظور شدہ منصوبوں پر مکمل عمل درآمد ہوگا اور یہ خطہ معاشی ٹائیگر بننے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ الزام لگاتے تھے کہ گلگت بلتستان سکردو روڈ نہیں بنے گا اب کان کھول کر سن لیں ہم نے گلگت سکردو روڈ پر کام شروع کرایا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری