بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ 3خواتین سمیت 4افراد زخمی


بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ 3خواتین سمیت 4افراد زخمی

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ 3خواتین سمیت 4افراد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے۔

شہید ہونے والے 22سالہ شخص محمد رزاق کا تعلق بالا کوٹ سے ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کونشانہ بنایا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری