کشمیر کے قریہ قریہ، نگر نگر سے 07 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے


کشمیر کے قریہ قریہ، نگر نگر سے 07 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے

سرینگر کے تاریخی کاٹھی دروازہ سے مرکزی جلوس عزاء برآمد ہوا جس میں دسیوں ہزار شیعہ و سنی عزادارن مظلوم کربلا سینہ زنی کرتے ہوئے منزل کی جانب رواں دواں ہیں

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے مقبوضہ شکمیر سے رپورٹ دی ہے کہ وادی کے گوشہ و کنار میں 09 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوئے ہیں کشمیر کے بارہمولہ ،اننت ناگ، پلوامہ، بانڈی پورہ، بڈگام اور سرینگر اضلاع میں عزاداری کے بڑے بڑے جلوس جمعرات کی صبح ست ہی برآمد ہوئے ہیں آخری اطلاعات تک کئی علاقوں میں جلوسوں کا سلسلہ جاری تھا

سرینگر کے کوہ ماراں کے دامن میں واقع تاریخی کاٹھی دروازہ سے عزاداری کا مرکزی اور سب سے بڑا جلوس عزاء برآمد ہوا جس میں دسیوں ہزار افراد شرکت کررہے ہیں جلوس تاریخی امام باڑہ حسن آباد کی جانب رواں دواں ہے جلوس میں دسیوں عزاداری کے دستے سینہ کوبی اور نوحہ خوانی میں مشغول ہیں

جلوس کے آغاز پر اتحاد المسلمین جموں و کشمیر کے سرپرست اعلیٰ اور سینئر حریت رہنماء حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا عباس انصاری نے خطاب کرتے ہوئے انقلاب کربلا پر روشنی ڈالی جبکہ اس موقعہ پر دیگر علمائے کرام اور حریت رہنما جن میں لبریشن فرنٹ جموں و کشمیر کے سربراہ  محمد یاسین ملک اور دیگر حریت رہنما بھی موجود تھے

جلوس عزاء سے سینئر مزاحمتی رہنما محمد یاسین ملک اور مولانا مسرور عباس انصاری نے بھی خطاب کیا۔

مولانا انصاری نے ایک مرتبہ پھر عزم دہرایا کہ 08 اور دس محرم الحرام کا جلوس شان و شوکت سے برآمد ہوگا اس سلسلے میں شیعہ سنی ایک ہوکر ان جلوس کو برآمد جوش و جذبہ کے ساتھ بر آمد کریں گے

واضع رہے 1989 سے سرینگر کے ان دو بڑے مرکزی جلوسوں پر پابندی عائد تھی لیکن سرکاری پابندیوں کے باوجود عزادارن حسین ان جلوسوں کو برآمد کرنے میں اپنے جان کی بازی لگا رہے تھے اور ہرسال دسیوں عزادار سرکاری فورسز کی بربریت سے زخمی ہوتے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں عزادارن کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری