روسی فضائی حملوں میں النصرہ کے سرغنہ سمیت 12 کمانڈر ہلاک


روسی فضائی حملوں میں النصرہ کے سرغنہ سمیت 12 کمانڈر ہلاک

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے بمباری کرکے داعش اور النصرہ فرنٹ کے متعدد کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم نیوز نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی طیاروں نے النصرہ اور داعشی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے النصرہ فرنٹ کے سرغنہ سمیت داعش کے 12 کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوشنکوف کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا روسی فضائی حملے میں کم از کم 50 خطرناک دہشت گرد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں النصرہ فرنٹ کے محمد الجولانی نامی دہشت گرد بھی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ  پہلے النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے روسی فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا جس کے بعد روسی وزارت دفاع نے ادلب میں موجود النصرہ فرنٹ کے کئی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے تھے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج پر حملے امریکی حمایت سے کئے گئے تھے تاکہ دیرالزور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ناکام ہوسکے۔

روسی فوج کے لڑاکا طیاروں کے تازہ ترین حملوں میں داعشی اسلحے کے کئی ذخائر بھی تباہ ہوئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری