قائد ملت لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے + تصاویر


قائد ملت لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے + تصاویر

پاکستان کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نوابزادہ لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951ء کو کمپنی باغ (موجودہ لیاقت باغ) راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔ صدر اور وزیراعظم نے اپنے الگ الگ پیغام میں نوابزادہ لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

لیاقت علی خان مشرقی پنجاب کے ضلع کرنال میں پیدا ہوئے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ 1923ء میں ہندوستان واپس آئے اور مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ 1936ء میں آپ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے۔ آپ قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست تھے۔

16 اکتوبر 1951 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں انہیں گولی مار کر شہید کر دیا گیا، انھیں کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں دفن کیا گیا ہے۔ قومی رہنماؤں نے شہید ملت کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان نے پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے سچے وفادار تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری