پاکستان، امریکا سے تعلقات میں بہتری کا خواہاں


پاکستان، امریکا سے تعلقات میں بہتری کا خواہاں

امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن کی جانب سے آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے کے حوالے سے پاکستانی حکام بہت پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات بہتری کی جانب جاتے نظر آرہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنوبی ایشیا سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی پر ہندوستان اور پاکستان کے حکام سے بات چیت کے لیے اپنے دورے (20 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک) کے شیڈول جاری ہونے سے ایک روز قبل ریکس ٹلرسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں موجود دفتر خارجہ کا ماننا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بہتری دوطرفہ تعاون میں اضافے کا باعث ہوگی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ’بظاہر اعلیٰ سطح پر دیئے جانے والے بیانات کو ہم مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں‘۔

تاہم گذشتہ روز اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکا، پاکستان پر نظر رکھنے کے لیے بھارت سے بھی مدد لے سکتا ہے کیونکہ واشنگٹن خطے میں ایسی حکومت کو برداشت نہیں کرے گا جو دہشت گردوں کو پناہ دیتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری