یمن پر مسلسل بمباری اور محاصرہ آل سعود کی کمزوری کی واضح دلیل، بہرام قاسمی


یمن پر مسلسل بمباری اور محاصرہ آل سعود کی کمزوری کی واضح دلیل، بہرام قاسمی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے صوبے حجہ پر سعودی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر بمباری اور محاصرے کا تسلسل آل سعود کی کمزوری کی واضح علامت ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن پر سعودی جارحیت اور اس ملک کا محاصرہ کرنے کو آل سعود کی کمزوری قرار دیتے ہوئے حجہ شہر میں دھماکے اور بمباری میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں بمباری کا تسلسل، ہوائی، بحری اور زمینی راستوں کی ناکہ بندی اور انسانی امداد تک رسائی کی اجازت نہ ملنا سعودی عرب کی ناکامی، مایوسی اور کمزوری کی علامت ہے۔

قاسمی نے یمنی مظلوم قوم کے خلاف سعودی عرب کے ایسے وحشیانہ حملے اور بین الاقوامی تنظیموں کی انسانی امداد روکنے کے مقابلے میں عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ظالمانہ اقدامات انسانی اور بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایرانی ترجمان نے اقوام متحدہ اور یمنی بحران میں موثر ممالک سے ایسے حملوں اور مظلوم عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کے قتل عام کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے پیر کی رات یمن کے صوبے حجہ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری