رواہ شہرمیں عراقی فوج کی پیش قدمی جاری


رواہ شہرمیں عراقی فوج کی پیش قدمی جاری

عراقی مسلح افواج کی داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہایت کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج الانبار صوبے میں داعش کے آخری گڑھ ''رواہ'' کی طرف نہایت تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز صوبہ الانبار کے علاقے ''رواہ''  کی طرف نہایت تیزی کے ساتھ پیش قدمی کررہے ہیں۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز کو عراقی فضائیہ کی بھی مدد حاصل ہے، آپاچی ہیلی کاپٹر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کررہے ہیں۔

رواہ شہر کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے حملوں کی وجہ سے داعشی دہشت گرد شامی سرحد کی طرف فرار کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری