لاہور ہائی کورٹ‌ نے حافظ محمد سعید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا


لاہور ہائی کورٹ‌ نے حافظ محمد سعید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

جماعت الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ محمد سعید کو لاہور ہائی کورٹ سے نظر بندی کی حکومتی درخواست مسترد ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک بھر میں جماعت الدعوۃ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،دوسری طرف حافظ محمد سعید نے اپنی نظر بندی کے فوری بعد اپنے پہلے ویڈیو پیغام میں ایک بار پھر ہندوستان کو مرچیں لگا دیں ہیں۔

حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ میں کشمیر کا کیس لڑ رہاہوں اور کشمیر کی وجہ سے انڈیا میرے پیچھے پڑا ہوا ہے ،میری رہائی سے ہندوستان کی سب محنتیں اور کوششیں رائیگاں گئیں ہیں اور ناکام ہوئی ہیں،جلد کشمیر بھی آزاد ہو گا۔

دوران سماعت حکومت پنجاب نے حافظ سعید کی نظربندی میں توسیع کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا گیا ہے –

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری