ختم نبوتؐ ایک بہانہ؛ دھرنے کے مقاصد سیاسی ہیں، آئی ایس آئی رپورٹ


ختم نبوتؐ ایک بہانہ؛ دھرنے کے مقاصد سیاسی ہیں، آئی ایس آئی رپورٹ

اسلام آباد میں دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق دھرنے کے مقاصد سیاسی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دھرنا ختم کرانے کیلئے مہذب ممالک والا طریقہ اپنایا جاسکتا ہے،ضروری نہیں کہ دھرنا ختم کرانے کیلئے پرتشددراستہ اختیار کیا جائے،دھرنے والوں کو جو سہولتیں میسر ہیں وہ وہاں دستیاب ہی نہیں ہیں، اسلام امن کادین ہے، اور بھلائی کا درس دیتا ہے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد دھرنے سے متعلق نوٹس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامہ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے تحریر کیا، حکم نامے کے مطابق ضروری نہیںکے دھرنا ختم کرانے کیلئے پرتشدد راستہ اختیار کیا جائے۔

اسلام امن کا دی ہے، اور بھلائی کا درس دیتا ہے، آئی ایس آئی کی رپورٹ کے مطابق دھرنے کے مقاصد سیاسی ہیں۔دھرنا ختم کرانے کیلئے مہذب ممالک والا طریقہ اپنایا جاسکتا ہے، دھرنے والوں کو شاہراہ کے درمیان میں تمام سہولتیں میسر ہیں، دھرنے والوں کو جو سہولتیں میسر ہیں، وہ وہاں دستیاب ہی نہیں ہیں، دھرنے والے پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے سامنے آتے ہیں، دھرنے پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے سامنے آتے ہیں، دھرنے کے شرکاء گالم گلوچ کررہے ہیں، عدالتی حکم پر ہمیں بھی گالیاں دی گئیں، ہمارے بارے میں جو کہا گیا اس پر تحمل کرتے ہیں، دھرنے والے آئین او ر قانون کی پاسداری کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری